ایبٹ آباد ميں سائبر کرائم نے کامياب کارروائي کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر بنانے والے گروہ کو بے نقاب کردیا ۔
ایبٹ آباد : پولیس کے مطابق سائبر کرائم وِنگ نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنانے اور پھیلانے والے گروہ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا ۔
سب انسپکٹر باسط اشرف اور محمد نعمان کی سربراہی میں ہری پور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے اہم افراد معاذ، نعمان احمد، بلال اور عبداللہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق ملزمان بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان ہی مواد کو استعمال کر کے متاثرہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کو بلیک میل بھی کرتے تھے ۔
اس کارروائی کے نتیجے میں سائبر کرائم ایبٹ آباد نے گروہ کے چار اہم کارندوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔