سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایات پر سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائی میں آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نجی یونیورسٹی میں بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کر رہا تھا۔ملزم خود کو امریکی شہری ظاہر کر کے طالبات کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔اس کے ساتھ ہی ملزم خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کر کے یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔ملزم کی شناخت محمد جابر کے نام سے ہوئی ہے۔
سائبر کرائم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو جناح گارڈن اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم طالبات کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کرنے میں ملوث ہے۔جبکہ ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے