حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف پشاور زون نے بڑی کاروائیاں کر دی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جاری کاروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی شناخت محمد اقبال ، اسحاق ، عبد الوہاب اور سید اسد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں کارخانوں مارکیٹ ، چوک یادگار اور دھیندیا روڈ ہری پور سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور 30 لاکھ 19 ہزار روپے پاکستان روپے برآمد ہوئے۔ جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 300 یورو، 450 سعودی ریال ، 1930 یوان اور 7 امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔