آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔
مظفرآباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں شدید بارش سے نالہ جاگراں میں بادل پھٹنے سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ، جس کے نتیجے میں جاگراں میں 3 پل، 2 گیسٹ ہاؤس سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں ۔
وادی نیلم کے علاقے جاگراں میں کئی کلومیٹر سڑک بھی تباہ ہوگئی ہے، رتی گلی نالے میں سیلاب سے ایک کلومیٹر کی سڑک تباہ ہوئی، 500 سے زائد سیاح رتی گلی بیس کیمپ میں پھنس گئے ۔
پاک فوج کے جوانوں، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کرکے سیاحوں کو نکالا اور پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرکے شاہراہ نیلم دواریاں بیس کیمپ پہنچادیا ۔