مانسہرہ:تھانہ پارس کی حدود میں پولیس اور مقامی افراد کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد 14افراد گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پارس شڑاں کےلئے پل کےپلرز کی کھدائی کے دوران مقامی افراد نے کام روکنے کی کوشش کی، مقامی افراد کے پتھراؤ اور دھکم پیل میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ ڈی ایس پی پارس تنویر احمد کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والے 14 افراد کو 3MPO کے تحت گرفتار کیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ معاوضہ جات کی عدم ادائیگی،قبرستان، گھر اور سکول کی منتقلی کا وقت نہ دینے پر جھگڑا ہوا، آبادی کی منتقلی اور فیملی پیکجز نہ دینے تک کام نہیں ہونے دینگے۔