راولپنڈی: سول ویٹرنری ہسپتال چونترہ میں ایکوائن سینٹر کا آغاز کر دیا گیا۔ ایکوائن سینٹر میں گھوڑوں، خچروں اور گدھوں کے خصوصی ماہرین تعینات ہیں۔ ایکوائن سینٹر میں گھوڑیوں اور گدھیوں کا جدید طریقے سے الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے حمل ٹیسٹ، کالک، قولنج کی بیماری کے علاج کی سہولت اور بچاؤ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
سینٹر میں پیٹ کے کیڑوں کے خلاف ادویات اور حفاظتی ٹیکہ جات، خوراک اور رہائش سے متعلق آگاہی، زخموں کا علاج اور تشنج کے حفاظتی ٹیکے، ویٹرنری ڈاکٹرز، پیرا ویٹرنری سٹاف اور فارمرز کی ایکوائن ہیلتھ اینڈ کئیر کے حوالے سے ریگولر ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نوید سحر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گھوڑے، خچر اور گدھے پنجاب کی ثقافت اور زمیندار کی معیشت کا اہم جزو ہیں۔ ان کی حفاظت کے لیے تمام عملی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔