متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فراہم کردہ متعدد ممالک کے لیے ایئرپورٹ پر ویزہ فراہم کرنے کی سہولت میں اسرائیل کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے ویزے سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست کو نئی ترتیب دی گئی ہے، جس کے مطابق اسرائیل اور بھارت سمیت 87 ممالک کے شہری بغیر پیشگی ویزا کے یو اے ای میں داخل ہو سکتے ہیں۔کون سے ممالک کو 30 اور کن کو 90 دن کا Visa On Arrival فراہم کیا جائے گی اس کی معلومات متحدہ عرب امارات کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ویزا آن ارائیول کی فہرست میں اٹلی، جاپان، قازقستان، کریباتی، کویت، لٹویا، لیختنسٹین، لتھوانیا، لکسمبرگ، ملائیشیا، مالدیپ، مالٹا، ماریشس، میکسیکو، موناکو، مونٹی نیگرو، نورو، نیوزی لینڈ، ناروے، عمان، پیراگوئے، پیرو، پولینڈ، پرتگال،قطر، آئرلینڈ، رومانیہ، روس، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، سان مارینو، سعودی عرب، سیشلز، سربیا، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جزائر سولومن، جنوبی کوریا، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، بہاماس، نیدرلینڈ، برطانیہ، امریکہ، یوکرین، یوراگوئے، ویٹیکن، ہیلینک، بوسنیا اور ہرزیگوینا، آرمینیا، فجی اور کوسوو کو بھی شامل کیا ہے