پولیس لائن اٹک میں شہداء کے لواحقین اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پولیس لائن اٹک میں شہداءکی فیملیزکو خراج تحسین پیش کرنےکےلیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس شہداء کی فیملیز اور غازی پولیس اہلکاروں اور افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈی پی او سردار غیاث گل خان نے شہداء کے لواحقین میں یادگاری میڈلز تقسیم کیے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کا بہادری سے مقابلے کرنے والے غازی پولیس اہلکاروں اور افسران میں بھی میڈلز تقسیم کیے گئے ۔
شہداء کی فیملیز اور غازیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس کے شہداء ہمارےماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غازی پولیس اہلکاروں کو چاہئیے کہ وہ اپنے مقام ومرتبہ کا ہمیشہ لحاظ رکھیں اور کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے ان کے نام و مرتبے پر حرج آئے اور پولیس شہداء کے لواحقین کے لئے ہروقت ہمارے دروازے کھلے ہیں۔