Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر حملہ کرنے والے تینوں خودکش حملہ آور افغانی تھے، رپورٹ

    نومبر 24, 2025
    فیچرڈ

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ، این اے 18 ہری پور میں اپنی ہی سیٹ ہار گئی، مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب

    نومبر 24, 2025
    فیچرڈ

    پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، تینوں حملہ آور مارے گئے، 3 اہلکار شہید

    نومبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»کیپٹن تیمور حسن شہید کو آخری دعا کے ساتھ منوں مٹی کے سپرد کر دیا گیا
    خاص خبریں اگست 28, 2025

    کیپٹن تیمور حسن شہید کو آخری دعا کے ساتھ منوں مٹی کے سپرد کر دیا گیا

    اگست 28, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    یہ ہے وہ حقیقی محافظ جس نے وطن کی محبت میں اپنے اکلوتے جواں سالہ لخت جگر کیپٹن تیمور حسن شہید کو
    آخری دعا کے ساتھ منوں مٹی کے سپرد کیا، کیپٹن تیمور حسن جس روز شہادت کے رتبے پر فائز ہوا اس سے ٹھیک دو
    دن بعد ان کی شادی تھی۔

    میں بریگیڈیئر راجہ حسن عباس کو تب سے جانتا ہوں جب انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی ان کا تعلق فوجی گھرانے سے ہے ان کے والد مرحوم پاک فوج سے صوبیدار ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ بریگیڈیئر حسن عباس شباب کے اولین دور سے ہی پاک فوج میں شمولیت کے لئیے بے چین رہتے تھے، چونکہ میرا یارانہ ان کے چھوٹے بھائی راجہ عامر عباس کے ساتھ تھا ہم ایک ہی محلے میں رہتے تھے، بچپن سے جوانی تک کا سفر میں ہمارا ساتھ رہا، بریگیڈیئر حسن کو ہم بھائی جان کہتے تھے اور وہ حقیقی معنوں میں بڑے بھائیوں جیسا کردار نبھاتے تھے، ہمارا خوب خیال رکھتے تھے، وہ اکثر ہمیں وطن سے محبت کا درس دیتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ یہ وطن ہماری شناخت ہے اس کی آزاد فضاؤں کی ہمیں حفاظت کرنی ہے، مجھے اکثر کہا کرتے تھے کہ شیر تمہارا جس خطے سے تعلق ہے وہاں کے لوگوں نے اس ملک کے لئیے بڑی قربانیاں دی ہے میں آپ کے خطے سے عقیدت رکھتا ہوں، میں ہر اس شخص سے عقیدت رکھتا ہوں جو وطن کا محافظ ہے، یہ ان دنوں کی بات ہے جب حسن بھائی نے بارھویں جماعت کا امتحان دیا تھا تو انہیں نتائج کا بڑی بےصبری سے انتظار رہتا تھا ہم اکثر کہاں کرتے تھے کہ بھائی جان نتائج تو اپنے وقت پر جاری ہوں گے آپ کیوں اتنا بے چین رہتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں جب بھی اس مقدس وردی کو دیکھتا ہوں تو میری کیفیت بدل جاتی ہے مجھے ایک لمحہ کو بھی قرار نہیں ملتا میری روح تک بے چین ہوتی ہیکہ میں یہ شہدیوں اور غازیوں کا پاک لباس کب ذیب تن کروں گا۔

    بلآخر ایک روز ان کا خواب پورا ہوگیا اور وہ پاک فوج میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ بھرتی ہوگئے۔

    پاک فوج میں شمولیت کے بعد ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ تھم گیا، ، مہینوں بعد کبھی ان سے ملاقات ہوتی تھی تو انہیں ہم یونیفارم میں دیکھتے تھے، میں نے ایک روز کہا کہ بھائی جان آف ٹائم میں بھی آپ وردی پہنے رہتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ محافظوں کا آف ٹائم تب تک نہیں ہوتا جب تک وہ لحد کے سپرد نہیں ہوتے، میرا لباس ہی یہی ہے نہ صرف لباس میرا کفن بھی یہی ہے یہ لباس میری روح کو تسکین فراہم کرتا ہے، یہ لباس مجھے اپنے وطن سے کئے عہد کو تجدیدِ فراہم کرتا ہے

    میں گواہ ہوں کہ بریگیڈیئر راجہ حسن عباس حقیقی معنوں میں اس ملک کا محافظ ہے، انہوں نے اپنے اکلوتے فرزند کو بھی ملک کی حفاظت کے لئیے چنا گو کہ وہ چاہتے تو تیمور عباس کو کسی اور شعبے سے بھی منسلک کرسکتے تھے تیمور حسن تھا بھی بڑا لائق وہ کسی بھی شعبے میں خود کو منوا سکتا تھا مگر اس خانوادے نے وطن کی حفاظت کا عہد جو کیا تھا،

    شہادت کی خواہش رکھنے والے بریگیڈیئر حسن کے خواب کو ان کے اکلوتے جواں سال فرزند کیپٹن تیمور نے خود کو وطن پر قربان کر کے پورا کیا

    کیپٹن تیمور اپنی شادی کے لئیے چھٹیاں پہلے سے ہی لے سکتا تھا مگر نہیں اس نے کہا تھا کہ میں شادی سے ایک روز پہلے آوں گا تب تک میں اپنا فرض نبھاؤں گا جو میرے وطن کی حفاظت کا مجھ پر ہے اور یوں اس مرد مجاہد نے خود کو اپنے وطن کے لئیے قربان کر دیا۔

    بریگیڈیئر راجہ حسن عباس جیسے سپوت اس دھرتی میں جب تک جنم لیتے رہیں گے یہ ملک قائم و دائم رہے گا۔

    میں سلام عقیدت پیش کرتا ہوں اس مجاہد کو جس نے اپنے جواں سالہ بیٹے کو اس ملک کے لئیے قربان کیا اور ساتھ اس جذبہ کا بھی اظہار کیا کہ اگر میرے دس بیٹے ہوتے تو میں سب کو اس ملک کے حفاظت پر مامور کرتا۔ بس میرا ملک شاد و آباد رہے بریگیڈیئر حسن اور اس کی آل اس ملک پر لاکھوں بار قربان ہونے کے لئیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہری پور میں بارشوں سے تباہی، سیلابی ریلوں نے سڑک اور پل بہا دیئے
    Next Article آزاد کشمیر میں بارشوں اور سیلاب سے 27 افراد جاں بحق، 169 سکولوں، 1809 گھروں کو نقصان
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر حملہ کرنے والے تینوں خودکش حملہ آور افغانی تھے، رپورٹ

    نومبر 24, 2025

    خیبر پختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری دیدی

    نومبر 23, 2025

    اين اے 18 ہری پور سمیت قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

    نومبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر حملہ کرنے والے تینوں خودکش حملہ آور افغانی تھے، رپورٹ

    نومبر 24, 2025
    فیچرڈ

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ، این اے 18 ہری پور میں اپنی ہی سیٹ ہار گئی، مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب

    نومبر 24, 2025
    فیچرڈ

    پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، تینوں حملہ آور مارے گئے، 3 اہلکار شہید

    نومبر 24, 2025
    کھیل

    سہ ملکی سیریز، پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، زمبابوےکو 69 رنز سے شکست

    نومبر 23, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    اين اے 18 ہری پور سمیت قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

    نومبر 23, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد؛ گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق

    نومبر 22, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر حملہ کرنے والے تینوں خودکش حملہ آور افغانی تھے، رپورٹ

    نومبر 24, 2025
    فیچرڈ

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ، این اے 18 ہری پور میں اپنی ہی سیٹ ہار گئی، مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب

    نومبر 24, 2025
    فیچرڈ

    پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، تینوں حملہ آور مارے گئے، 3 اہلکار شہید

    نومبر 24, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.