چترال کے علاقے بونی میں مقامی ونگ کمانڈر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بونی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء اور تدریسی عملے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر نے اساتذہ کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے طلباء سے ملاقات میں معاشرتی ترقی میں نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور انہیں مثبت انداز میں کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔