اسلام آباد ایئرپورٹ کو آوٹ سورس کرنے کے لیے مالی بولی/فنانشل بڈ اوپننگ میٹنگ آج کراچی میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس میں ترکیہ کی کمپنی حصہ لے رہی ہے،اس اہم تقریب میں احسن علی منگی، سیکرٹری وزارتِ ہوا بازی شازیہ رضوی، جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ ہوا بازی سید محسن عباس، قانونی مشیر وزارتِ ہوا بازی اسد رسول، مالی مشیر وزارتِ ہوا بازی (اے وی ایم) ذیشان سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی صادق الرحمٰن،ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس اور چیئرمین بڈ/بولی ایوالویشن کمیٹی (9 رکنی) اورآئی ایف سی کے نمائندگان شریک ہوں گے۔