مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے تھانہ گڑہی حبیب اللہ کی حدود ہونین کونسل بوئی بانڈی پہاڑ کے مکینوں کی ذندگی اجیرن بن گی ۔فاسفیٹ مائنز کی کھدائی کے ملبے نے تبائی مچا دی زرعی زمینیں ملبے کا ڈھیر بن گیئں ۔
کھدائی سے دیودار کے قیمتی جنگلات کو بری طرح نقصان پہچایا۔پانی کے چشمے ملبے کے نیچے دب گے ۔علاقہ مکین علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگے۔محکمہ معدنیات کی جانب سے جاری کردہ لیز جہاں فاسفیٹ یا دیگر پتھر نکالا جارہا ہے ۔ مائنز سے نکلنے والے ملبے کو قدرتی چشموں اور گہری کھائی میں پھنکا جارہا ہے جس کی وجہ سے جنگلات کے قیمتی درختوں کے ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ صاف شفاف پانی کے سورس بھی مکمل طور پر تباہ ہوگے ہیں اور ان چشموں پر بنے ٹراوٹ فش فارم تباہ متاثرین کا لاکھوں کا نقصان ہو چکا ہے۔
متاثرین کا کہنا ہیکہ ٹھکیدار اپنی آسانی کے لیئے ملبے کو قدرتی چشموں میں پھنک رہا ہے جبکہ قانونی طریقے کے مطابق وہ ٹنل کے ذریعے فاسفیٹ نکال کر لے جا سکتا ہے جبکہ وہ جنگلات تباہ کر کے تمام پہاڑوں کی کھدائی کر رہا ہے ۔اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہیکہ مذکورہ ٹھکیدار کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ ملبہ آبادی سیفی خان طرف نہ پھنکے جس سے پورے علاقہ کا حسن تباہ ہو رہا ہے اور علاقہ مکینوں کا کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔