اینٹی کرپشن اٹک نے کاروائی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو رشوت لیتے ہوئے رنگوں ہاتھوں گرفتار کرلیا ، ملزم کی جیب سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اٹک کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے پبلک پراسیکیوٹر جنڈ کو شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
شہری طاہر محبوب نےتھانہ اینٹی کرپشن اٹک میں سرکاری وکیل عقیل اعوان کے خلاف لاکھوں روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ میرے خلاف تھانہ جنڈ میں ایف آئی آر درج ہے مقدمہ کی پیروی کے سلسلے میں جنڈ کچہری آنا جانا رہتا ہے۔ جہاں میری ملاقات سرکاری وکیل عقیل اعوان سے ہوئی جس نے ضمانت کنفرم اور مقدمہ سے بری کروانے کےلیے لاکھوں روپے رقم لےلی اور کام بھی نہ ہوا اور اب مزید رقم مانگ رہا ہے۔
جس پر اینٹی کرپشن اٹک کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے پبلک پراسیکیوٹر جنڈ عقیل اعوان کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اورملزم کی جیب سے رشوت میں لیے گئے نشان ذدہ نوٹ بھی برآمد کرلیےہیں۔اینٹی کرپشن اٹک نے سرکاری وکیل کیخلاف رشوت ستانی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پابند سلاسل کردیا ہے۔