مانسہرہ میں تھانہ گڑھی حبیب اللہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مردہ بھینس فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور 4 ملزمان گرفتار کر لئے ۔
مانسہرہ: پولیس کے مطابق تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں قصاب کی دکان پر مردہ بھینس فروخت کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچی، موقع پر دیکھا گیا کہ ایک سوزوکی گاڑی میں مردہ بھینس ذبح کرنے کی غرض سے لائی گئی تھی ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ملزمان محمد نزاکت قصاب، ،اجمل خان ،وقاص احمد اور اعظم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ۔
گڑھی حبیب اللہ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مردہ بھینس اعظم نامی شخص سے بیسیان میں لائی گئی تھی، جسے ذبح کر کے فروخت کرنے کا منصوبہ تھا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔