ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، بنگلہ دیش کے 140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے 140 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کامیابی حاصل کرلی ۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شمیم حسین اور ذاکر علی بالترتیب 42 اور 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ کپتان لٹن داس 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
سری لنکا کی جانب سے ہاسا رنگا نے دو، نووان تھشارا اور ڈی چمیرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، 140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے ہدف 14.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ باآسانی جیت لیا ۔
سری لنکا کے پی نسانکا 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ لنکن بلے باز کامل مشرا جارحانہ 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے دو، مستفیض الرحمان اور تنظیم حسین ثاقب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔