پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم 40 سال بعد طلائی تمغہ پاکستان لانے میں کامیا ہوگئے ساتھ ہی وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔
پیرس اولمپکس میں پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا،پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں 118 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
جیولین تھرو فائنل مقابلے میں ارشد ندیم نے سب سے بڑی تھرو کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا اور دوسری باری میں 92.97میٹر کی بہترین تھرو کر کے سب کو حیران کر دیا اور نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
ٹاپ 8 میں بھارتی اتھلیٹ نے دوسری تھرو ضائع کی جبکہ ارشد ندیم نے ٹاپ 8 کی دوسرئی باری میں 87.84 میٹر کی تھرو کی۔
تیسری باری میں بھی قومی اتھلیٹ نے 91.7 میٹر کی شاندار تھرو کر کے ملک پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔