Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان

    نومبر 14, 2026
    خاص خبریں

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار اور نائیک شہید

    نومبر 14, 2026
    فیچرڈ

    پٹرول کی قیمت میں مزید کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی

    نومبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خیبر پختونخوا میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان
    خاص خبریں نومبر 14, 2026

    خیبر پختونخوا میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان

    نومبر 14, 20264 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Announcement made to immediately suspend all gold mining activities in Khyber Pakhtunkhwa.
    غیر قانونی مائننگ کے خلاف کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ ہر ماہ تقریباً 9 کلو گرام سونا نکالا جا رہا تھا، گورنر فیصل کریم کنڈی کے انکشافات
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بھر میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا، پریس کانفرس کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ ہر ماہ تقریباً 90 کلو گرام سونا نکالا جا رہا تھا جبکہ اس غیر قانونی کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ افغانستان منتقل کیا جا رہا تھا ۔

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائننگ کے خلاف کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ ہر ماہ تقریباً 9 کلو گرام سونا نکالا جا رہا تھا جبکہ اس غیر قانونی کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ افغانستان منتقل کیا جا رہا تھا ۔

    گورنر خیبرپختونخوا  نے کہا کہ غیرقانون کانکنی میں ملوث افراد کےخلاف زیروٹالرینس ہوگی، صوبے میں سونے کی کان کنی کے تمام لیز منسوخ کیے جا رہے ہیں اور تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    غیر قانونی کاروبار میں کون کون ملوث ہیں؟ ؛ ۔

    انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی کان کنی میں 12 سیاست دان ملوث ہیں، سہیل آفریدی کے بھائی سمیت پی ٹی آئی کے رہنما بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں شامل ہیں، سینیٹر خرم ذیشان، سابق صوبائی وزیر آفتاب عالم بھی ملوث تھے، جمعیت علمائے اسلام کے متعدد رہنما بھی غیر قانونی کان کنی میں ملوث ہیں، غیر قانونی کان کنی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ غیرقانون کانکنی میں ملوث افراد کےخلاف زیروٹالرینس ہوگی، صوبے میں سونے کی کان کنی کے تمام لیز منسوخ کیے جا رہے ہیں اور تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    فیصل کریم کنڈی نے ڈیڈلائن دی کہ سونےکی کان کنی کرنے والے لیز ہولڈر اور ٹھیکیدار ایک ہفتے کے اندر متعلقہ علاقوں سے اپنی بھاری مشینری ہٹالیں، مشینری نہ ہٹائی گئی تو ایک ہفتے بعد کارروائی ہوگی اور مشینری ضبط ہوگی، پہلے مجسٹریٹ مشینری ضبط کرکے 30 ہزار جرمانہ کرتے تھے جبکہ قانون میں جرمانہ 5 لاکھ روپے ہے، اس کی بھی تحقیقات ہوگی ۔

    غیر قانونی طور پر مائئنگ کیلئے ہزاروں گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف: ۔

    انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی مائننگ میں 8 ہزار 350 ٹریکٹر، ٹریکٹر ٹرالیاں، ایک ہزار 730 ہیوی ڈمپرز اور بڑی تعداد میں مزدور استعمال ہو رہے تھے، کوہاٹ میں معدنیات کے دو بلاکس سی اور ڈی ہیں جبکہ ایک مائننگ بلاک 4 ارب 92 کروڑ روپے کی لیز پر دیا گیا تھا ۔

    گورنر خیبرپختونخوا نےکہا غیر قانونی کانکنی سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ افغانستان منتقل ہو رہا تھا اور یہ پیسہ دہشتگردی اور پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا تھا، غیر قانونی مائننگ کرنے والے عناصر دہشتگردوں کو بھتہ دیتے اور ان سے تحفظ حاصل کرتے تھے ۔

    ٹھیکداروں کو آخری موقع : ۔

    انہوں نے بتایا کہ کوہاٹ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا اور اس دوران پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی کان کنی کا سلسلہ ختم کیا تاہم آپریشن کے بعد واپس آنے والی پولیس فورس پر فتنہ الخوارج نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی اور 10 پولیس اہلکار شہید ہوئے، پولیس نے جوابی کارروائی میں 11 خوارج کو ہلاک کیا ۔

    انہوں نے کہنا تھا کہ خوارجی کمانڈر مقامی افراد سے 8 لاکھ روپے جبکہ غیر مقامی افراد سے 40 لاکھ روپے تک بھتہ وصول کرتے تھے، غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں پر فتنہ الخوارج نے حملہ بھی کیا، جن عناصر نے ماضی میں سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا، ان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے گی، غیر قانونی کان کنی اور معدنی وسائل کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے چیکنگ مزید سخت کی جائے گی ۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے انکشاف کیا کہ کوہاٹ کے دو بلاکس میں 8 ہزار 350 ٹریکٹر، 3 ہزار 660 ایکسکیویٹر اور 1600 ڈمپر استعمال ہو رہے تھے، غیر قانونی مائننگ سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد افغانستان منتقل کیا جا رہا تھا، جبکہ ہر ماہ 90 کلوگرام تک سونا نکالا جا رہا تھا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار اور نائیک شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار اور نائیک شہید

    نومبر 14, 2026

    پٹرول کی قیمت میں مزید کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی

    نومبر 13, 2026

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا

    نومبر 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان

    نومبر 14, 2026
    خاص خبریں

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار اور نائیک شہید

    نومبر 14, 2026
    فیچرڈ

    پٹرول کی قیمت میں مزید کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی

    نومبر 13, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا

    نومبر 13, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 9, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور رنگ روڈ کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز

    ترقی

    پشاور: رنگ روڈ کی بحالی، تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے لیے تجاوزات کے خلاف…

    باہمی تعاون

    ترک پارلیمنٹ کی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق

    نومبر 6, 2026
    افغانستان

    غیر قانونی افغان مہاجرین: مختلف ممالک کا شکنجہ سخت، ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر

    نومبر 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان

    نومبر 14, 2026
    خاص خبریں

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار اور نائیک شہید

    نومبر 14, 2026
    فیچرڈ

    پٹرول کی قیمت میں مزید کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی

    نومبر 13, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.