مانسہرہ: وادی سرن کے سیاحتی مقام کی ہزاروں فٹ بلند چوٹی موسیٰ کا مصلہ پر لاوارث لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کو مزید کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
مانسہرہ: اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی ہدایت پر ریسکیو کی میڈیکل و امدادی ٹیم فوری جائے وقوعہ پہنچیی ۔
ریسکیو ٹیم نے سٹیشن کوآرڈینیٹر کامران ساجد کی زیر نگرانی 22 گھنٹہ کے طویل آپریشن کے بعد ڈیڈ باڈی کو ریکور کر کے ہسپتال شنکیاری منتقل کر دیا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے تاہم تاحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ۔


