مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کل سے ضلع کرم کے تمام بند راستے کھلنے کیلئے قافلہ کل سے روانہ ہوگا جس کے بعد بند تمام راستے کھل جائیں گے ۔
پشاور: اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں علاقے کو اسلحہ اور بنکرز سے پاک کیا جائیگا،معاہدہ کے مطابق اسلحہ جمع کرنے کے لئے دونوں فریق 15 دنوں کے اندر اندر مربوط لائحہ عمل دینگے ۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جس فریق نے مذکورہ دنوں کے اندر لائحہ عمل نہیں دیا تو اس پر اپیکس کمیٹی کا فیصلہ نافذالعمل ہوگا،اسلحہ کے آزادانہ نمائش استعمال پر پابندی ہوگی، اسلحہ خریدنے کے لئے چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ معاہدے کے مطابق فریقین کے ہر قسم کے بنکرز کی تعمیر پر پابندی ہوگی،علاقے میں پہلے سے موجود بنکرز ایک مہینے کے اندر اندر ختم کئے جائینگے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بنکرز کی مسماری کے بعد جو بھی فریق لشکر کشی کریں گا انکو دہشت گرد سمجھ کر کاروائی کی جائیگی ۔