معروف گلوکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی دلکش تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جنہیں دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا اور تبصرے کیے۔
تصاویر میں آئمہ بیگ کو آئیوری رنگ کے نہایت حسین عروسی جوڑے میں دیکھا گیا، جس پر انہوں نے ایک منفرد اور گہرے سبز رنگ کا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا۔ ان کا نرم و ہلکا میک اپ اور نہایت نازک جیولری اُن کے دلہن والے انداز کو مکمل بنا رہے تھے، اور ہر زاویے سے ان کی خوبصورتی نمایاں ہو رہی تھی۔
دوسری جانب دلہا زین احمد نے نہایت سادگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی، جو اُن کے پرسکون اور شائستہ انداز کی عکاسی کر رہی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے عروسی لباس کے لیے پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہار کے تیار کردہ جوڑے کا انتخاب کیا تھا۔ اس لباس کی قیمت ڈیزائنر کی آفیشل ویب سائٹ پر 280 امریکی ڈالر درج ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 7 لاکھ 91 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔
البتہ جو جوڑا آئمہ بیگ نے پہنا، وہ مکمل طور پر ویب سائٹ پر موجود ڈیزائن کے مطابق نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے ڈریس کو کسٹمائز کروایا تھا۔ ویب سائٹ پر موجود ماڈل نے جو دوپٹہ پہنا ہے، وہ بھی آئیوری رنگ کا ہے، جب کہ آئمہ نے اس کی جگہ خاص طور پر سبز دوپٹے کا انتخاب کیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق، حسین ریہار کے اصل دوپٹے کو ہٹا کر جب یہ نیا سبز دوپٹہ شامل کیا گیا تو مکمل کسٹمائز bridal dress کی قیمت 6 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے بن گئی۔
یہ عروسی انداز اور لباس کا انتخاب نہ صرف آئمہ بیگ کی فیشن سینس کو ظاہر کرتا ہے بلکہ پاکستانی فیشن انڈسٹری کی جدت اور معیار کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔