پشاور( حسن علی شاہ سے ) کے ٹو ٹی وی پشاور سے ھفتہ وار روڈ شو احوال پشاور پیش کررھا ھے جسکے میزبان و پروڈیوسر ملک حسنین ہیں ھر ایپیسوڈ میں کسی نہ کسی ایسے مسلے پہ بات کی جاتی ھے جو ھر خاص عام کو درپیش ھے تعلم ۔صحت۔۔ روزگار۔ پاسپورٹ شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات ۔۔۔ ناجائز منافع خوری۔۔ ملاوٹ۔۔ طلبا میں آئس اور دیگر منشیات کی لت۔سرکاری و نیم سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن۔۔ منتخب عوامی نمایندوں کی ناقص کارکردگی وغیرہ احوال پشاور اپنے فارمیٹ کی بدولت اب عوامی کھلی کچہری کی حیثیت اختیار کرچکی ھے ملک حسنین اپنے ۔خصوص طنزیہ انداز میں ھر شہری سے براہ راست اسکے مسائل کے بارے میں ھندکو میں بھی بات چیت کرتے ہیں پشاور کے مختلف بازاروں چوراھوں اور تجارتی مراکز میں احوال پشاور کی ریکارڈنگز کرتے ہیں۔