پشاور( حسن علیشاہ) ٹی وی، فلم اور اسٹیج اداکار افضل خان ریمبو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کے ٹو ٹی وی اس وقت پوری دنیا میں وادی ہزارہ کی آواز پہنچا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ اس وقت کے ٹو پاکستان کا واحد پرائیویٹ ٹی وی چینل ہے جو اپنے مختلف ہندکو اردو پروگراموں کی وساطت سے وادی ہزارہ کی تاریخی، سیاسی، ٹقافتی اور سماجی ترجمانی کرنے میں پیش پیش ہے۔
ریمبو نے یہ بھی بتایا کہ کے ٹو کی نشریات سے قبل پنڈی اور ایبٹ آباد کے فنکاروں کا مرکز لیاقت ہال پنڈی اور جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد تھا یا پنڈی ٹی وی جہاں ہم اسٹیج ڈراموں میں کام کرتے تھے، مگر اب کے ٹو واحد چینل ہے جو تمام سینئر فنکاروں کو وقتا فوقتا اپنے شوز میں مدعو کرتا رہتا ہے جس کے لئے میں ہائر مینجمنٹ کا ممنون ہوں۔