Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں افغانستان کو 2 وکٹ سے ہرادیا

    اکتوبر 4, 2025
    خاص خبریں

    سائبر کرائم ایبٹ آباد کی کارروائی، بچوں کی نازيبا ویڈیوز بنانے والا گروہ بے نقاب

    اکتوبر 4, 2025
    فیچرڈ

    وفاقی وزراء اور آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، معاہدے پر دستخط ہوگئے

    اکتوبر 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»افغانستان کو دہشتگردوں یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، وزیرِاعظم شہبازشریف
    خاص خبریں ستمبر 13, 2025

    افغانستان کو دہشتگردوں یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے، وزیرِاعظم شہبازشریف

    ستمبر 13, 2025Updated:ستمبر 14, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Afghanistan should choose between terrorists or Pakistan, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں موجود ہیں، جبکہ ان کی پشت پناہی ہندوستان کر رہا ہے، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ افغانستان کو واضح کر دیا گیا ہےکہ دہشتگردوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرے ، دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں، جو سرحد پار سے آ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ۔

    بنوں: وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنوں کا اہم دورہ کیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد جنوبی جاری آپریشنز کا جائزہ لینا اور دہشت گردی کے خاتمے پر فیصلے کرنا تھا ۔

    دورے کے آغاز پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں کنٹونمنٹ میں وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا، پشاور کے کور کمانڈر نے علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں، سرحد پار مداخلت اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کا احاطہ کیا گیا ۔

    اجلاس میں شرکاء نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا اور اس میں کسی قسم کا ابہام برداشت نہ کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں موجود ہیں، جبکہ ان کی پشت پناہی ہندوستان کر رہا ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ خارجی قوتوں (خاص طورپرہندوستان) اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لے، دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندوں کی شمولیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے زور دیا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغانوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان سرحد سے پار آکر دہشت گردی کرنے والے عناصر کو ختم کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔ وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر جواب دینے کے لیے جو بھی انتظامی اور قانونی اقدامات ضروری ہوں گے وہ کریں گے ۔

    دورے کے دوران وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے 12 اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے بنوں کے سی ایم ایچ میں زخمی فوجیوں کی عیادت کی ۔

    فیلڈ مارشل منیر نے زخمیوں سے انفرادی طور پر ملاقاتیں کیں اور انہیں یقین دلایا کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

    وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے معاملے پر سیاست اور گمراہ کن بیانیے کو مکمل طور پر رد کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جو بھی خارجی قوتوں یا ہندوستان کی دہشت گرد پراکسیوں کی سہولت کاری کرے، وہ ان کا ہی ایجنٹ ہے اور اسے اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جس کا وہ مستحق ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خاص طور پر خیبر پختونخوا کے غیور عوام، ریاست اور پاکستان آرمی مل کر ہندوستان کی پراکسیز کے خلاف بنیان مرصوص کی طرح متحد ہیں ۔

    حالیہ واقعات میں افغان سرحد کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت نے سرحد کی نگرانی مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ یہ اقدامات علاقائی استحکام کے لیے کلیدی ثابت ہوں گے، جبکہ افغانستان کو دیا گیا انتباہ دوطرفہ تعلقات کو نئی سمت دے سکتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایشیا کپ پانچواں میچ ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
    Next Article گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سائبر کرائم ایبٹ آباد کی کارروائی، بچوں کی نازيبا ویڈیوز بنانے والا گروہ بے نقاب

    اکتوبر 4, 2025

    وفاقی وزراء اور آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، معاہدے پر دستخط ہوگئے

    اکتوبر 4, 2025

    بیوہ خاتون کا گھر دیور نے چھین لیا، مظلومہ بی بی کا حکام سے انصاف کی فراہمی کی اپیل

    اکتوبر 3, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں افغانستان کو 2 وکٹ سے ہرادیا

    اکتوبر 4, 2025
    خاص خبریں

    سائبر کرائم ایبٹ آباد کی کارروائی، بچوں کی نازيبا ویڈیوز بنانے والا گروہ بے نقاب

    اکتوبر 4, 2025
    فیچرڈ

    وفاقی وزراء اور آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، معاہدے پر دستخط ہوگئے

    اکتوبر 4, 2025
    خاص خبریں

    بیوہ خاتون کا گھر دیور نے چھین لیا، مظلومہ بی بی کا حکام سے انصاف کی فراہمی کی اپیل

    اکتوبر 3, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    پوٹھوہار

    حسن ابدال میں ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

    ستمبر 30, 2025
    خاص خبریں

    بھارت نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر ایشیاکپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    ستمبر 28, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    کھیل

    بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں افغانستان کو 2 وکٹ سے ہرادیا

    اکتوبر 4, 2025
    خاص خبریں

    سائبر کرائم ایبٹ آباد کی کارروائی، بچوں کی نازيبا ویڈیوز بنانے والا گروہ بے نقاب

    اکتوبر 4, 2025
    فیچرڈ

    وفاقی وزراء اور آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، معاہدے پر دستخط ہوگئے

    اکتوبر 4, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.