ہری پور: ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر جیل خانہ جات ہمایوں خان کی ایم پی اے اکبر ایوب خان کے ھمراہ پریزن اکیڈمی ہری پور میں آمد، انہوں نے پاسنگ آوٹ پیریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس سے حلف لیا۔ ایم پی اکبر ایوب خان نے جیل کی تزئین کے لیے مزید فنڈ فراہم کیے۔
ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر ہمایوں خان نے ہری پور میں نئی ٹریننگ اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی کی ہدایت پر صوبے میں میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں اور صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو مفید شہری بنانے کے لیے مختلف ہنر سیکھاۓ جا رہے ہیں۔ انہوں نے جیل کی تزئین اور قیدیوں کی فلاح بہبود کے لیے دس کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا۔