اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے ویلج کونسل برسر اور بیشکوٹ کا دورہ کیا اور عوامی مسائل سنے، اس موقع پر انہوں نے کئی مسائل کے حل کے فوری احکامات بھی جاری کئے ۔
بٹگرام: انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
اس موقع پر علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور علاقے کے معززین نے اے سی کو آگاہ کیا کہ یہاں سڑک، صاف پانی، سکول اور ہسپتال کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے عوام کو روزمرہ زندگی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔
عوام نے ضلعی انتظامیہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ ان بنیادی مسائل کا فوری نوٹس لے کر عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ علاقے کے عوام کو ریلیف مل سکے ۔


