ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔
میرپور پولیس کی ایک کاروائی کے نتیجے میں 4 منشیات فروش گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے 4 کلو سے زائد چرس، 2 کلو 657 گرام آئس، 150 بوتل شراب اور 1 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں شدم خان ولد شیر غازی سکنہ لوئر ملکپورہ، جو 150 بوتل شراب کے ساتھ پکڑا گیا؛ ثاقب ولد ریاض سکنہ سر سید کالونی، جس کے قبضے سے 994 گرام آئس برآمد ہوئی؛ عامر ولد جہانزیب سکنہ جھنگی کھوجہ، جس کے قبضے سے 4 کلو 265 گرام چرس اور 865 گرام آئس ملی؛ اور واجد ولد میر عالم سکنہ کاکول، جس کے پاس 1 کلو 107 گرام ہیروئن اور 798 گرام آئس تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔