منڈیاں سمال انڈسٹری کے قریب لنڈے بازار میں متعدد دکانوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 3 گھر اور کئی دکانیں جل گئیں ۔
ایبٹ آباد: ریسکیو حکام کے مطابق منڈیاں سمال انڈسٹری کے قریب لنڈے بازار میں متعدد دکانوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، ریسیکیو گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ۔
آگ کی شدت انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے حویلیاں سے ریسکیو ،کنیٹ بورڈ ٹی ایم اے، ہری پور ،مانسہرہ سے بھی فائز بریگیڈ ٹیم کو طلب کیا گیا تھا ۔
بازار میں آگ سے متاثرہ دکانوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کو نیند سے اٹھا کر آگ بجھانے کیلئے طلب کیا گیا ، آگ پر دو گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے بازاز کے قریب موجود 3 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے ، کئی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں ۔


