مانسہرہ کے علاقے کاغان میں تارکول سے بھرا ٹرک دریائے کنہار میں جا گرا، حادثے میں ڈرائیور لاپتہ ہو گیا جبکہ ٹرک کا کنڈیکٹر محفوظ رہا ۔
مانسہرہ: شینو کاغان کے مقام پر تارکول سے بھرا ٹرک اچانک بے قابو ہو کر دریائے کنہار میں جا گرا، واقعے کے نتیجے میں کنڈیکٹر معجزانہ طور پر محفوظ رہا، تاہم ٹرک کا ڈرائیور تاحال لاپتہ ہوگیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرک پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے پھسل گیا اور گہرائی میں جا گرا، ٹرک میں موجود کنڈیکٹر کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور اسے معمولی چوٹیں آئیں، اُسے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور دریائے کنہار میں ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، تارکول سے بھرا ٹرک مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے، جس سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔