Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی قسط موصول

    مئی 14, 2025
    قومی خبریں

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کاعہدیدار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

    مئی 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»اسلام آباد پر لشکر کشی کرنیوالوں کےخلاف کارروائی کیلئے ٹاسک فورس قائم
    فیچرڈ نومبر 29, 2024

    اسلام آباد پر لشکر کشی کرنیوالوں کےخلاف کارروائی کیلئے ٹاسک فورس قائم

    نومبر 29, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    A task force has been set up to take action against the insurgents in Islamabad
    ٹاسک فورس کو بین الاقوامی معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سازو سامان سے لیس کیا جائے گا،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا۔ جس میں  اسلام آباد میں انتشار و فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی اور انکے خلاف موٴثر کاروائی کیلئے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کردی گئی ۔

    وفاقی وزیر قانون  اعظم نذیر تارڑ، وزیر برائے  اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور سیکیورٹی فورسز کے نمائندے بھی اس ٹاسک فورس میں شامل ہونگے۔

    اجلاس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احد خان چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

    اعلامیے کے مطابق ٹاسک فورس یہ یقینی بنائے گی کہ 24 نومبر کو انتشار پھیلانے میں ملوث مسلح افراد اور پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

    وزیرِ اعظم نے ملک میں آئندہ کسی بھی قسم کے انتشار و فساد کی کوشش کو روکنے کیلئے وفاقی انسداد فسادات فورس بنانے کا فیصلہ کیا، انسداد فسادات فورس کو بین الاقوامی معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سازو سامان سے لیس کیا جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی فرانزک لیب کے قیام کی منظوری دے دی گئی جو ایسے واقعات کی تحقیقات و شواہد اکٹھا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنائے گی۔

    اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی پراسیکیوشن سروس کو مضبوط کرنے اور افرادی قوت بڑھانے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے.پاکستان کے استحکام اور ترقی کے دشمنوں کے مزموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دینگے، خیبر پختونخوا بہادر و غیور عوام کا صوبہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر انتشاری، پر امن اور غیور پشتونوں کی نمائندگی نہیں کرتے، 24 نومبر کی لشکر کشی کو خیبر پختونخوا سمیت تمام پاکستانیوں نے مسترد کر دیا، پاکستان کے تحفظ اور اسکی معاشی و قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے سب کو مل کر ایسی مزموم کوششوں کو روکنا ہوگا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کے پی سے آئے جتھے نے اسلام آباد میں وہ تماشہ لگایا جسے بیان نہیں کرسکتا۔ یہاں حالات خراب کرنے کے لیے خیبرپختون خوا سے ایک لشکر ہر طرح سے لیس ہوکر آیا تھا، احتجاج کے دوران جتھے نے ہر طرح سے توڑ پھوڑ کی جس سے معیشت کو نقصان پہنچا،وہ تماشا لگایا جسے میں الفاظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف یعنی تخریب انصاف کی کے پی میں حکومت ہے مگر اس کی پارا چنار میں کوئی توجہ نہیں ہے جہاں سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، وہاں خونریزی بند کرانے کے بجائے ان کی توجہ اسلام پر چڑھائی کرنے اور وہاں خون بہانے پر ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے صرف اسلام آباد پولیس کے 33 کروڑ روپے خرچ ہوئے
    Next Article یورپی ممالک میں قومی ایئر لائن کی پروازوں پر عائد پابندی ختم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی قسط موصول

    مئی 14, 2025

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    مئی 13, 2025

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کاعہدیدار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

    مئی 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی قسط موصول

    مئی 14, 2025
    قومی خبریں

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کاعہدیدار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیدیا

    مئی 13, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    بلاگ

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    مارچ 6, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی قسط موصول

    مئی 14, 2025
    قومی خبریں

    پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن کاعہدیدار ناپسندیدہ شخصیت قرار، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

    مئی 13, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.