لندن کے ایک اسپتال میں مریضوں کے خون کے فوری نمونے ٹریف رش سے بچنے کیلئے ڈرون کے ذریعے بھئجے جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال حکام کا کہنا تھا کہ ڈرون کے ذریعے نمونوں کو سڑک کے مقابلے میں بہت ہی کم وقت میں بھیجا جا سکے گا۔
یہ سکیم گائز اینڈ سینٹ تھامس این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے طبی عملے نے شروع کی ہے جس کے تحت خون کے نمونے بھیجنے کیلئے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق نمونے بذریعہ گاڑی منتقل کرنے میں سڑک کے راستے رش کی وجہ سے آدھے گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے تایم انہیں ڈرون کے ذریعے دو منٹ سے بھی کم وقت میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔