ہری پور:تھانہ سرائے صالح کی حدود چنگی بانڈی میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق زوار شاہ کی نعش قانونی کاروائی کے لیے قبضہ پولیس کر کے ٹراما سنٹر منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس نے ملزم کو الہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ ہری پور علاقے کے حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے ٹراما سنٹر اور چنگی بانڈی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔