مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان کے بازار میں آتشزدگی کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا ۔
مانسہرہ:سیاحتی مقام کاغان بازار میں واقع ہوٹل میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں اور مقامی لوگوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ لگنے سے 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
ريسکيو حکام کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ، آگ لگنے کے واقعے سے متعلق مزيد تحقيقات جاری ہیں ۔


