پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ترانے کی تخلیق کے لیے گلوکار علی حمزہ سے رابطہ کیا۔
واضح ریے کہ علی حمزہ کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کے گانے "پر چنا دے” سے خوب شہرت حاصل کی ۔ اس سے قبل فواد خان، نصیبو لال، آئمہ بیگ، ینگ سٹنرز، عاصم اظہر، عارف لوہار، شائی گل اور دیگر جیسے معروف فنکار لیگ اور اس کی برانڈنگ کو بلند کرنے میں اپنا نام روشن کر چکے ہیں۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پی سی بی پی ایس ایل 9 کے ترانے کے لیے علی حمزہ کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے گا یا نہیں۔
یاد رہے کہ علی حمزہ نوری بینڈ کا حصہ ہیں۔ انکے بھائی علی نور، جنہوں نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں پاپ میوزک میں انقلاب برپا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔جبکہ علی حمزہ نے اکتوبر 2003 میں اپنے البم "سونو کے میں ہوں جوان” کی ریلیز سے مقبول ہوئے۔