بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی حامی آوازوں کو دبانے کیخلاف آپریشن شروع کر دیا
تفصیلات کے مطابق آپریشن شوپیاں ، راجوری ، پونچھ، پلوامہ کے اضلاع میں شروع کیا گیا۔ وادی کشمیر کو جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں سے ملانے والے پہاڑی سلسلے پیر پنجال کے دونوں اطراف آپریشن کو’’شکتی‘‘ کا نام دیا گیا ۔
شکتی آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی حامی آوازوں کو دبانا ہے ۔ ان کارروائیوں کا مقصد معصوم مظلوم عوام پر دہشتگردی کا الزام لگانا اور ان کے اساسی حقوق پر حملہ کرنا ہے۔
زرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور بھارتی ایجنسیوں نے بھارتی یوم جمہوریہ سے چند دن قبل پورے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کاسلسلہ تیز کردیا ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے اس بھارتی فوج کی طرف سے جاری قتل و غارت، گرفتاریوں، خواتین کی بے حرمتی اور املاک کی تباہی کو شدید مذمت کی ہے.
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں ہر روز مقامی عوام کو بھارتی فورسز کی سرکاری تشدد، ناانصافی اعتداءات اور بنیادی حقوق کی آواز پر مظالم جھیلنے پڑتے ہیں۔ بھارتی فورسز کی یہ کارروائیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔