حزب اللہ نے اسرائیلی قصبے المطلہ کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں پر میزائل حملہ کردیا جس کی وجہ سے نہ صرف ایک اسرائیلی ٹینک تباہ ہوا بلکہ متعدد اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات بھی موصول ہوئی،
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فضائی اڈے جبل ہرمون پر 62 راکٹ مارے گئے جس کے بعد اسرائیلی علاقوں میں سائرن بج اٹھے تھے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے تازہ حملوں کے بعد ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے تاہم اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے بیش تر راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے
دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ حزب اللہ بھی وہ سبق سیکھ لے جو حماس نے سیکھا ہے۔ دھمکی کے جواب میں حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل کے حملوں کا اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔
حزب اللہ کا ردعمل یہ ہےکہ غزہ جنگ جب تک مکمل خاتمے تک نہیں پہنچتی اسرائیل سے بات نہیں ہوگی