Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    نومبر 26, 2026
    اسلام آباد

    وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع

    نومبر 26, 2026
    فیچرڈ

    کوہستان: امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر رنگ بٹو بٹیڑا پائن کے گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
    خاص خبریں نومبر 26, 2026

    حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    نومبر 26, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Action will be taken against elements challenging the government's writ under a zero-tolerance policy, says the Chief Minister of Gilgit-Baltistan.
    حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ باہمی رواداری، بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔، امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ گلگت بلتستان کا امن کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا، حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ باہمی رواداری، بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے ۔

    گلگت( ندیم خان)  امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل میں صحت، تعلیم، بجلی، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں، حکومت کی توجہ عوام کے ان حقیقی اور بنیادی مسائل کو حل کرنے پر مرکوز ہے، چند جرائم پیشہ عناصر حکومت کی توجہ ان بنیادی مسائل کے حل سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، جنہیں ناکام بنایا جائے گا ۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسلحے کی نمائش اور پرائیویٹ گارڈز کا کلچر بالکل ناقابلِ قبول ہے، پولیس اور انتظامیہ اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ اسلحے کی نمائش کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے پولیس اور انتظامی افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقدسات کی توہین بھی ایک ناقابلِ برداشت جرم ہے، تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور اکابرین اس بات پر متفق ہیں کہ مقدسات کی توہین حرام اور گناہ ہے، چند جرائم پیشہ عناصر اپنے مذموم عزائم کے لیے گلگت بلتستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

    انھوں نے کہا کہ مقدسات کی توہین کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، نفرت انگیز تقاریر کرنے اور سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف بھی قانون حرکت میں آئے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

    اس موقع پر انجمن اہلِ سنت والجماعت، انجمن امامیہ، اسماعیلی کونسل اور نوربخشی مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور اکابرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جس انداز میں مخلصانہ کام کر رہے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے اور مقدسات کی توہین کرنے والوں کے خلاف حکومت بلا تفریق کارروائی عمل میں لائے اور حکومتی رٹ قائم کرے، علاقے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہمارا بلا مشروط اور مکمل تعاون حکومت کو حاصل ہوگا ۔

    اجلاس میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، ڈی آئی جی گلگت، سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، کمشنر گلگت سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں، انجمن اہلِ سنت والجماعت، انجمن امامیہ، اسماعیلی ریجنل کونسل اور انجمن نوربخشی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع

    نومبر 26, 2026

    الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

    نومبر 25, 2026

    افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروپوں کی کارروائیوں میں تیزی، کئی طالبان اہلکار ہلاک

    نومبر 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    نومبر 26, 2026
    اسلام آباد

    وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع

    نومبر 26, 2026
    فیچرڈ

    کوہستان: امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر رنگ بٹو بٹیڑا پائن کے گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

    نومبر 26, 2026
    فیچرڈ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی، نوٹی فکیشن جاری

    نومبر 25, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 20, 2026

    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت پر بین الاقوامی کانفرنس 23 دسمبر سے ہوگی

    تعلیم

    اسلام آباد: رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل…

    انتخابات

    الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

    نومبر 25, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی: فارماسیوٹیکل شعبے میں خودکفالت اور برآمدات کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات

    نومبر 21, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

    نومبر 26, 2026
    اسلام آباد

    وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع

    نومبر 26, 2026
    فیچرڈ

    کوہستان: امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر رنگ بٹو بٹیڑا پائن کے گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

    نومبر 26, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.