خیبر پختونخواحکومت نے پشاور میں عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے اسے دوبارہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے نام سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کررہے ہیں، ہم کسی پارٹی کی شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کریں گے ۔
تحریک انصاف کی گزشتہ دور حکومت میں پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھ دیا گیا تھا جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے بھی دی تھی ۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے کرکٹ سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ کھیل کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، سٹیڈیم کے نام کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ نیا نام کیا ہوگا ۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل سے قبل سٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا جائے گا، اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ عمران خان سٹیڈیم کا نام تبدیل کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ارباب نیاز اس صوبے کی شخصیت تھیں ان کی کھیل کے لیے خدمات تھیں لیکن ہم پیپلزپارٹی کی کسی شخصیت کے نام سے سٹیڈیم کو منسوب نہیں کریں گے ۔


