میرانشاہ: کور کمانڈر پشاور کی صدارت میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں علاقائی ترقیاتی کونسل کے نمائندوں، قبائلی عمائدین اور مشران کا اہم جرگہ منعقد ہوا۔
جرگے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور معززین نے شرکت کی۔
قبائلی مشران اور عمائدین کی جانب سے روایتی پگڑی پہنا کر کور کمانڈر پشاور کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
جرگے میں شمالی وزیرستان کی سکیورٹی، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبائلی عمائدین اور شرکاء نے علاقے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھرپور اظہار کیا۔
قبائلی عمائدین نے قبائلی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔


