مستونگ: بلوچستان کے بے گناہ عوام کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والے فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ تیزی سے بے نقاب ہورہا ہے۔
مستونگ میں چند روز پیشتر دہشتگردوں کے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے میں متعدد مقامی مکانات اور ایک مسجد کو نقصان پہنچا تھا۔
مستونگ حملے میں کئی گھرانے اپنی چھت، سامان اور عمر بھر کی جمع پونجی سے بھی محروم ہوگئے اور اب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔
متاثرہ شخص نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد ہمارے مکان رہائش کے قابل نہیں رہے اس لئے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم اس شدید سردی کے موسم میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
شہری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور مستونگ کے منتخب نمائندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری مدد کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد نہ صرف سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں بلکہ صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کے بھی دشمن ہے۔


