میر علی: میر علی میں حالیہ فوجی کارروائی کے بعد دہشت گرد علاقے سے بھاگ نکلے۔
آپریشن کے بعد فوجی جوانوں کی علاقے میں آمد پر عوام خوشی سے جھوم اٹھے۔
عوام نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی، بچوں نے فوجیوں کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔
علاقہ کے مشران نے بھی فوج کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
میر علی کے عوام نے کہا ہے کہ ہمیں دہشت گردی نہیں امن چاہیے۔
میر علی کے عوام کا کہنا ہے کہ ہم خارجین کے ساتھ نہیں بلکہ اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں۔


