پشاور: خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی حکومت غیر قانونی طور پر قدرتی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف متحرک ہو گئی۔
خیبر پختونخوا پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے نوشہرہ اور کوہاٹ میں غیر قانونی سونے کی کان کنی مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران غیر قانونی کان کنی میں استعمال ہونے والی تمام بھاری مشینری نذرِ آتش کر دی گئی۔
کارروائی کے دوران ملوث عناصر کے قبضے سے بھاری نقدی اور غیر قانونی کان کنی کا سامان برآمد ہوا۔
غیر قانونی کان کنی مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن میں فرض کی ادائیگی کے دوران کے پی پولیس کے بہادر جوانوں نے جامِ شہادت بھی نوش کیا۔
خیبر پختونخوا میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سرگرم عمل ہے۔


