پشاور: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بنوں میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے خصوصی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
پیسکو چیف اختر حمید خان کے مطابق ایک کے بعد ایک تمام ہائی لاس فیڈرز پر آپریشن کیا جائے گا۔
آپریشن کا مقصد ہائی لاس فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔
پیسکو چیف نے بتایا کہ پہلے فیز میں بنوں میں جنرل بس سٹینڈ فیڈر پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ فیڈر پر لاسز 86 فیصد ہیں جبکہ بقایا جات 30 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔
اختر حمید خان کے مطابق پہلے روز پیسکو بنوں سرکل ٹیم نے 19 ہائی لاس ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کر دی ہے۔
ایک روز میں 122 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے اور 26 ٹمپرڈ میٹرز بھی اتارے گئے۔
پیسکو چیف نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔


