پشاور: خیبرپختونخوا میں صحت کی سہولیات کے فقدان پر عوام نے پی ٹی آئی حکومت کے 13 سالہ دورِ اقتدار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عوام نے سابقہ حکومت کی جانب سے صوبے کے صحت کے نظام کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ ماضی کی ناقص منصوبہ بندی اور حکومتی غفلت کے باعث صوبے کا صحت کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔
شہریوں نے سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی طبی سہولیات کی شدید کمی اور فنڈز میں مبینہ خرد برد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
باجوڑ، مہمند اور دیر کے ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ادویات، سی ٹی اسکین مشینوں، آئی سی یو یونٹس اور بستروں کی عدم دستیابی پر عوام نے شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
شہریوں نے صحت کارڈ پروگرام اور طبی آلات کی خریداری میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
عوام نے محکمہ صحت میں اصلاحات، نرسنگ کالج کے اجراء اور نئی بھرتیوں پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی فوری دور کی جائے۔
عوام کا مزید کہنا ہے کہ نرسنگ کالج کی خالی آسامیاں پُر کی جائیں، تقرریوں میں سیاسی مداخلت ختم کی جائے اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔


