اسلام آباد: شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا یومِ ولادت آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
علامہ محمد اقبالؒ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔
مشرق کی روحانیت اور مغرب کے فلسفے کا حسین امتزاج فکرِ اقبال کو منفرد مقام عطا کرتا ہے۔
خودی، خودداری، اتحاد اور خود انحصاری پر مبنی اقبالؒ کا پیغام ایک مضبوط، خودمختار اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد ہے۔
فکرِ اقبال نے قائداعظمؒ کی سیاسی جدوجہد اور تحریکِ پاکستان کو فکری سمت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
علامہ محمد اقبالؒ 21 اپریل 1938 کو اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے، تاہم ان کا فکر و فلسفہ آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
علامہ محمد اقبالؒ کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال لاہور میں تبدیلیٔ گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
پاکستان نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔


