اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ایران نے قطر کے ذریعے امریکہ کو نیا ایٹمی فارمولا بھیج دیا ہے.
مڈٹرم انتخابات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پیش رفت کے واضح امکانات ہیں۔
سفیر مسعود خان کے مطابق ایران یورینیم کی افزودگی کو سویلین مقاصد کے لیے 3.6 فیصد تک کم کرنے پر آمادہ ہوسکتا ہے.
مسعود خان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ذخائر کا تنازع دونوں فریقین کے درمیان اہم رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوجی تصادم کی صورت میں پورے خطے اور دنیا کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر تاریخی کردار ادا کیا.
پاکستان کی سفارت کاری نے خطے میں امن کی امیدیں روشن کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، قطر اور عمان مل کر علاقائی سلامتی کے لیے کوشاں ہیں۔
حوثی حملوں کا خاتمہ اور جنگ بندی پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
سفیر مسعود خان کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان ایک بااثر اور قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔


