راولپنڈی: پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی تیسری مشترکہ مشق دوستی تھری چراٹ کے سپیشل آپریشنز سکول میں اختتام پذیر ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ کرنا، آپریشنل مشقوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانا اور باہمی طور پر سیکھنے اور بہترین تجربات کے تبادلے کے ذریعے جنگی مہارت میں اضافہ کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ یہ مشق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاس ہے اور اس کے ذریعے دونوں ملکوں کے دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


