دشت ویلی: گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت دشت ویلی میں زرعی انقلاب برپا ہو رہا ہے.
بنجر زمینیں سرسبز کھیتوں میں تبدیل ہونے لگیں۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں 3 ہزار 300 ایکڑ اراضی کو ہموار کیا گیا تاکہ آبپاشی کے لیے پانی کی یکساں فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
مقامی کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے روشناس کرانے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔
شمسی ٹیوب ویلز کی تنصیب سے کسانوں کو سستی، صاف اور ماحول دوست آبپاشی کی سہولت فراہم کی گئی۔
شمسی توانائی کے استعمال سے بجلی کے بھاری اخراجات میں کمی اور پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملی۔
دشت ویلی کے کھیتوں میں لوٹتی ہریالی گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی اور خوشحالی کے نئے امکانات کی عکاس ہے۔


