سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دیدی، انگلینڈ کی طرف سے دیے گئے 387 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 331 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور میچ ہار گئی، شاندار 167 رنز بنانے پر انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے ۔
انگلینڈ کی جانب سب سے زیادہ بین ڈکٹ نے 167 رنز بنائے، اس کے علاوہ ٹام بینٹن نے 74، ہیری بروک نے 44 اور جارڈن کوکس نے 43 رنز بنائے، سری لنکا کی طرف سے اسیتھا فرنانڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
مقررہ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 331 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں 55 رنز سے میچ ہار گئی، سری لنکا کی طرف سے پون رتھنایاکے نے 118 اور کپتان کوسال مینڈس نے 89 رنز بنائے ۔
انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے 4 اور سونی بیکر نے، وکٹیں حاصل کیں، شاندار 167 رنز کی اننگز کھیلنے پر انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے، فائنل اتوار کے روز قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔


