اسلام آباد کے علاقے گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی سٹیشن میں آتشزدگی کے بعد دھماکہ ہوا ،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
اسلام آباد: کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کے مطابق واقعہ پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب واقع سی این جی سٹیشن پر پیش آیا، جہاں دھماکے کے باعث آگ لگی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے ۔
زخمیوں اور جاں بحق شخص کی میت کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق 45 سالہ عقیل بٹ ولد نصیر احمد جھلسنے کے باعث جاں بحق ہو گیا ۔
شدید زخمیوں میں سجن ولد جاوید،محمد قیوم ولد محمد صادق اور محمد تحسین ولد الطاف حسین شامل ہیں، جو قائد اعظم ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جن کے فائر فائٹرز نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، ریسکیو آپریشن میں 10 ایمرجنسی گاڑیوں اور 25 اہلکاروں نے حصہ لیا، گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ۔


