سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے ہرادیا ، قونمی ٹیم نے سیریز میں اپنا مسلسل دوسرا میچ بھی جیت لیا، قومی ٹیم کے 303 رنز ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم 215 رنز پر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی طرف سے عرفات منہاس نے شاندار بولنگ کی اور 6 وکٹیں اپنے نام کیں ۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے ۔
پاکستان کی طرف سے حسن نواز نے شاندار 79، عرفات منہاس 59، فہیم اشرف 39، سعد بیگ 35 اور بابراعظم نے 34 رنز کی اننگز کھیلی ، انگلینڈ کی طرف سے سونی بیکر نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
مقررہ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 39ویں اوور میں 215 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور87 رنز سے میچ ہار گئی، انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹام بینٹن نے57 اور بین ڈکٹ نے 45 رنز بنائے ۔
پاکستان کی طرف سے عرفات منہاس نے 6، حارث رؤف نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی، شاندار 6 وکٹیں لینے اور 59 رنز بنانے پر آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر عرفات منہاس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔


